کراچی: بارش کے بعد حادثات میں کئی افراد جاں بحق

کراچی میں بارش سے موسم تو خوشگوار تاہم بارش شروع ہوتے ہی حادثات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بارش کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید فیز 2 ، طاہر میڈیکل کے قریب کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لانڈھی قذافی ٹاؤن بانس والی گلی گراؤنڈ میں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر 22 سالہ عثمان جاں بحق اور 18 سالہ اقبال زخمی ہوگیا۔،
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گارڈن فوارہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 55 سالہ یوسف کی جان گئی جبکہ اورنگی نالے میں تغیانی کے باعث سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موٹرسائیکل سوار نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے دوران کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب مبینہ طور پر نالے میں 5 سالہ بچی ڈوب گئی، بچی کی تلاش میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار ریسکیو آپریشن کے لئے پہنچ گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
یاد رہے کہ گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑا ،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی شہر کے مختلف علاقوں ملیر، گلشن اقبال، گلشن معمار،کورنگی ، شاہراہ فیصل، گلستان روڈ، عائشہ منزل ، کورنگی صنعتی ایریا، کورنگی کریک ،ابراھیم حیدری کے علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے موسم کافی سہانا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ماہ جولائی میں گذشتہ 38 سالوں میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News