Advertisement

تیز ہوا اور بارشوں کی پیشگوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

محکمہ موسمیات کی جانب سے متوقع تیز ہوا اور بارشوں کی پیشگوئی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)  کے شعبہ ایئر سائڈ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے متوقع تیز ہوا اور بارشوں کی پیشگوئی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے تما م متعلقہ محکموں کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سی اے اے نے  متوقع بارشوں کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات شروع کرتے ہوئے  جہازوں اور کھلے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات  بھی جاری کردیے ہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ  ائیرپورٹ کے رن وے پر بارشوں کے وقت خصوصی نگرانی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔  ایم یو کی خصوصی ٹیم رن وے کا سروے کر ے گی اور اس بات کا تعین کرے گی کہ رن وے طیاروں کے لیے محفوظ ترین ہے۔

Advertisement

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد  پرندوں کی نقل و حمل میں اچانک سے اضافہ ہوجاتا ہے ان کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیےگئے ہیں ۔

ایئر پورٹ مینجر عمران خان کا کہنا ہے کہ  چھوٹے سائز کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگا دیے گئے ہیں ۔طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version