Advertisement

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

بارش

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں آج اور کل برفباری کا امکان ہے جبکہ گلیات میں بھی برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے آج اور کل بارش ہوگی، بارش کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔

Advertisement

خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے  ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹھنڈ اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

 محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کے بارش کے بعد اسموگ میں کمی اور دھند میں اضافہ ہوگا، حالیہ اسپیل کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version