بارشوں کا امکان، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری

صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار،قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاء الدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے لیسکو کی جانب سے مون سون کے دوران بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات ترتیب دے دیئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بجلی سے متعلق دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسکے علاوہ پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دیہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

