گرمی کا نام و نشان ختم؛ مون سون بارشوں کا خطرناک سلسلہ برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا خطرناک اسپیل برسنے کو تیار ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اکتوبر کے دوران ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں مون سون کا ایک سسٹم داخل ہوگا یا پھر اس کے اثرات ظاہر ہونگے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شام میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ گز شتہ روزر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، سبی،بھکر اورنورپورتھل میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News