Advertisement

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، کراچی سمیت سندھ بھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  13 تا 18 جولائی نیا سسٹم سندھ بھر میں بارش برسائے گا  جس سے   شہر قائد میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ کراچی ، حیدرآباد  اور سکھر  سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں، پانی کی نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ مشین اور عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement

بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے  اور  عوام کے لیے پانی اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ  ایمبولینس کی بمع طبی عملے کے چوبیس گھنٹے سڑکوں پر  موجودگی یقینی بنائی جائے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دوران بارش گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  موسلادھار بارش کے دوران ڈرائیونگ سے اجتناب کیا جائے ۔ سیاحوں کو  بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version