Advertisement

کراچی میں تیز آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش  شروع ہوگئی۔

 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔

گلشن حدید، ملیر،گلشن معمار،بفرزون، گلبرگ،واٹرپمپ،عائشہ منزل ، ناظم آباد ،کےاطراف میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

بارش شروع ہونے سے قبل ملیر، فیڈرل بی ایریا، ابراہیم حیدری، لانڈھی، شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ائیرپورٹ، اسکیم 33، یونیورسٹی روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن کے اطراف میں تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر میں آج سے 18جولائی تک مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement

ایسے موسم میں شہری  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم اس وقت وسطی بھارت میں بحیرہ عرب کے جنوب میں ہے۔ اس سسٹم کی وجہ سے آج سے شروع ہونے والا اسپیل پہلے اسپیل سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/Pak_Weather/status/1547583082647023628

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
علی پور میں سیلابی پانی پاسکو سنٹر میں داخل، 45 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خراب
کراچی میں آج موسلادھار بارش کی پیشگوئی؛ اربن فلڈنگ کا خطرہ، شہری محتاط رہیں
سندھ میں بارش برسانے والا سسٹم فعال؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ
فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش؛ واسا نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version