رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں کل رات ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سے کشمیر، گلگلت بلتستان، مری، گلیات اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے اور اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سے 23 جولائی تک پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اس کے علاوہ بلوچستان اور سندھ میں بھی کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش متو قع ہے، 20 اور 22 جولائی کے دوران شہیر بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے اور موسلادھار بارش کے باعث نشینی علاقے زیر آب آنے کا خدشتہ ہے جبکہ مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں خصوصاً سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

