کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نمائش، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس کے علاوہ شارع فیصل، گلشن اقبال، گلشن معمار، گلستان جوہر، صفورا چورنگی، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات میں بھی جاری رہا، تاہم آج دن میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ آج 40 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے بارش کے بعد مرکزی شہراؤں پر تاحال برساتی پانی جمع ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News