کراچی والے ہوجائیں خبردار؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی!

کراچی والے ہوجائیں خبردار؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی!
کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر قائد میں پارہ 40.6 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب دن میں 45 فیصد، شام میں 25 فیصد رہے گا۔
ہوائیں پہلے مشرق، شمال مشرق بعد میں مغرب، جنوب مغرب کی جانب سے چلیں گی، ہواؤں کے رخ کی تبدیلی کے باعث شہر میں گرد و غبار کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/weather/2023/10/111931/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/weather/2023/10/111931/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

