Advertisement

پاکستان میں خطرناک زلزلے کی پیشگوئی؟ محمکہ موسمیات کا اہم بیان آ گیا

نیدر لینڈ کے محقق فرینک ہوگربیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرے گا۔

رواں سال فروری میں ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 50 ہزار لوگ جاں بحق ہوگئے تھے، اس زلزلے کے آنے سے قبل ہی فرینک ہوگربیٹس نے اس کی پیشگوئی کردی تھی جو کہ سچ ثابت بھی ہوئی۔

پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اس پیشگوئی کے بعد پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی، پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس پیشگوئی سے متعلق محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر 2 بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں، سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں، ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1892 میں چمن فالٹ پر 9 سے 10 کی شدت کا زلزلہ آ چکا ہے، 1935 میں چلتن رینج میں زلزلہ آیا تھا جس میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوئے، عام طور پر 100 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باؤنڈری لائنوں میں دوبارہ زلزلے کا امکان ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/weather/2023/10/328454/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/weather/2023/10/328454/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version