Advertisement

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، تاہم کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، شہر میں تیز دھوپ نے گرمی کی شدت بڑھادی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے اور شمال مشرقی سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 تا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version