Advertisement

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

خلیجی ریاستوں کے بعد طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں بھی داخل، بارشوں کے طویل سلسلے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

   بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 16 اپریل کی رات سے 19 اپریل کے دوران، خیبر پختونخوا میں 17اپریل کی رات سے21 اپریل کے دوران جبکہ سندھ میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version