Advertisement

جون تا اگست مون سون بارشیں؛ پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

جون تا اگست مون سون بارشیں؛ پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

محکمہ موسمیات نے جون تا اگست مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال جون تا اگست مون سون بارشوں پر جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق جون تا اگست ملک کے بیشتر مقامات پر معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ کے پی اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوگی۔

آؤٹ لک میں کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جس سے زائد درجہ حرارت سے بالائی کے پی، کشمیر، جی بی میں برف پگھلنے کاعمل تیز ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مون سون کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی، زائد بارشوں کے سبب دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ کوہ سلیمان سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

Advertisement

آؤٹ لک کے مطابق ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا اور بارشوں کے بعد درجہ حرارت معمول پر آجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version