گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں پربارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

