Advertisement

کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے

بارش

کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

کراچی میں آج بھی بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں مون سون ہواؤں کے زیر اثر شہر میں آج بھی شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ اس وقت گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا تھا۔

کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، خدا کی بستی اور گلشن حدید میں گہرے کالے بادل چھا گئے تھے اور تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version