Advertisement

مون سون کا طاقتور سسٹم آج کراچی اور حیدرآباد میں داخل ہوگا، موسلادھار بارش متوقع

بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

بھارتی رن آف کچھ اور تھرپارکر کے قریب بننے والا مون سون کا طاقت ورسسٹم آج کراچی اور حیدرآباد میں داخل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 3 دنوں کے دوران ڈیڑھ سے 2 سو ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ آج دوپہر سے کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سسٹم کے تحت 31 اگست تک وقفےوقفے سے بارش جاری رہے گی جبکہ اندرون سندھ میں بھی گزشتہ روز سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹھٹھہ، مٹیاری، بدین، تھرپارکر میں بھی طوفانی بارش ہوئی جبکہ سانگھڑ، دادو، نواب شاہ اور میرپورخاص میں بھی بادل خوب گرجے برسے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہیں اور نشیبی علاقہ زیر آب آگئے، جامشورو اور کوٹری میں بارش سے مواصلاتی نظام اور فراہمی و نکاسی آب کا نظام درہم برہم کردیا اور کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

Advertisement

سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version