کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ پر پہنچ گیا

کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ پر پہنچ گیا
کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ پر پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات رواں سال کی سب سے سرد ترین رات تھی، اس دوران پارہ 8 اعشاریہ 5 ڈگری تک پہنچ گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت ہوائیں 8 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ کراچی میں ہلکی دھند، حدنگاہ ڈھائی کلومیٹر تک محدود ہے، تاہم آئندہ دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

