Advertisement

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک اور گرم دن متوقع ہے، پارہ 37 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موسم اس وقت بھی شدید گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے اور آج دن کے اوقات میں بھی موسم نہایت گرم رہے گا۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ساحلی علاقوں کے علاوہ سندھ بھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔

ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version