کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آنے کو تیار

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آئندہ ماہ سے اثر دکھانا شروع کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل ختم ہو چکا ہے جبکہ دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر بھر میں وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اس وقت بھی بادلوں نے آسمان کو گھیر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اس وقت گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، مغربی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے وضاحت کی ہے کہ مون سون سیزن ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں طویل اور مختصر وقفوں کے ساتھ بارش کے اسپیلز متوقع ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دوسرا اسپیل کراچی میں کب اور کس شدت سے اثرانداز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

