کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا، کیا بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو موسم کو مزید حبس زدہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بارش میں سفید جوتے کیسے بچائیں؟ اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں!
شہر میں سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو درجہ حرارت میں کچھ کمی لانے کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی اور حبس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News