Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اتوار کی صبح سے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں بادل چھائے رہے جبکہ رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔

گلشن حدید، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل اور گلشن اقبال میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح، محمود آباد، منظور کالونی، ڈیفنس اور صدر کے علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے ہیں۔

شہر کے دیگر علاقوں جیسے کورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور اسکیم 33 میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو بارش کے مزید امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے جبکہ مون سون سسٹم کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی آج شدید بارشیں متوقع ہیں۔

Advertisement

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک کے علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version