Advertisement

ملک میں مون سون بارشوں کا نواں اسپیل: مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں مون سون بارشوں کا نواں اسپیل: مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کا نواں سپیل کل سے شروع ہونے والا ہے، جو 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی 30 اگست سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

بارش سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں میں آزاد کشمیر، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور شامل ہیں، تاہم ان علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار یا شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر کے چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے بت یا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت بعض علاقوں میں موسلادھار یا شدید موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version