Advertisement

اندرون سندھ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش؛ بجلی غائب، سڑکیں زیرآب آگئیں

اندرون سندھ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش؛ بجلی غائب، سڑکیں زیرآب آگئیں

اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جاری موسلادھار بارشوں نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نشیبی مقامات زیرِ آب آ گئے اور بجلی و مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، روہڑی، پڈعیدن، لاڑکانہ، نوشہروفیروز اور جوہی سمیت متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے ایک طرف موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، تو دوسری جانب شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹنڈو محمد خان

شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

Advertisement

حیسکو کی جانب سے احتیاطی طور پر بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

حیدرآباد

شہر اور گرد و نواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

روہڑی

روہڑی میں بھی بارش کے دوران شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

Advertisement

پڈعیدن

پڈعیدن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم واپڈا ذرائع کے مطابق 6 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس سے شہر اور نواحی دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

لاڑکانہ

لاڑکانہ اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ تاہم موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔

نوشہروفیروز

شہر میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

Advertisement

جوہی

جوہی میں بھی تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد شہر میں بجلی معطل ہو گئی۔

شہریوں نے موسم کی تبدیلی پر سکھ کا سانس لیا، تاہم بجلی بند ہونے سے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version