سندھ میں بارش برسانے والا سسٹم فعال؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

سندھ میں مون سون کا موسمی نظام فعال ہو گیا ہے، جس کے باعث متعدد اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں مزید تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے اضلاع تھرپارکر، سانگھڑ، قنبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز میں بارش ہوئی جبکہ خیرپور، میرپور خاص، سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی صبح سویرے بادل برسے۔
ادھر ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، کراچی، لسبیلہ اور خضدار میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بارش کے پیش نظر کل سندھ میں چھٹی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا
محکمہ موسمیات کے مطابق موسی خیل، بارکھان، آواران اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کوہلو، ساحلی مکران اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے، جو شہری نظامِ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
بارشوں کے باعث میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور اور سکھر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اسی طرح کراچی، حیدرآباد، سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News