Advertisement

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔

قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی مقاصد کے لیے مشرقی وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

امریکی فوجیوں کی مشرقی وسطیٰ میں تعیناتی کا اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب امریکا اور ایران کے درمیان کشدیدگی پائی جاتی ہے۔

قائم مقام امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے جنگجو گروپس کی جانب سے حالیہ حملوں کی قابل اعتماد، ٹھوس انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ ایران خطے میں امریکی فوجیوں اور مفادات کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ 1500 فوجیوں کی تعیناتی سے الگ ہے جب کہ واشنگٹن کی جانب سے جنگی بیڑے اور میزائل ڈیفنس بیٹری کو پہلے ہی خطے میں بھیجا جاچکا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا اور امریکا نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون کی جانب سے بھی نئی تصاویر بھی جاری کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جمعرات کو سمندر میں تجارتی جہاز پر مشکوک حملے میں ایران ملوث ہے تاہم ایران کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

ایران نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت پر فیصلہ کن کردار ادا کریں ورنہ 10 روز میں جوہری معاہدے کو ختم کردیا جائے، اس سے قبل امریکا گزشتہ سال ہی معاہدے سے مکر گیا تھا جس کے بعد ایران پر معاشی پابندیاں بحال کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version