Advertisement

یونان کے شمالی حصے میں طوفان چھ افراد ہلاک

یونان کے شمالی حصے میں طوفان کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد ا افراد ذخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کے ساحلی علاقے ہالکی دکی میں آنے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز رفتار طوفانی ہواوں نے ساحل پر بنے گھروں کی چھتیں اڑا دی، جبکہ ساحل پر کھڑی کشتیاں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔

مقامی حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کم از کم ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ مرنے والے تمام افراد سیاح تھے، جن کا تعلق چیک جمہوریہ، رومانیہ اور روس سے تھا۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔

اس دوران بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا جبکہ اس طوفان سے سیاحوں میں مقبول جزیرہ نما خالکیڈیکی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

حکام نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

Advertisement

بعض نشیبی علاقے زیرآب آنے کے سبب امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version