ایران کا برطانیہ سے اپنے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ

ایران نے برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر میں پکڑےگئے آئل ٹینکر کو فوری چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر پکڑے جانے کے واقعے پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا ساتھ ہی برطانیہ کی اس کارروائی کو ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ٹینکر ضبط کرنے کی کارروائی کے تانے بانے امریکا سے ملتے ہیں۔
ایران نے برطانیہ کو خبر دار کیا کہ اگر ضبط شدہ ٹینکر کو نہ چھوڑا گیاتو تہران انتقامی کارروائی کرسکتا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement