سابق بنگلہ دیشی فوجی صدر حسین محمد ارشاد انتقال کر گئے

بنگلہ دیش کےاپوزیشن لیڈر اور سابق فوجی سربراہ حسین محمد ارشاد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطا بق حسین محمد ارشاد کو جگر اور گردوں کا مرض لاحق تھا، وہ تین ہفتوں تک آرمی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے ۔
ان کی تدفین منگل کو ڈھاکہ کے فوجی قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔
حسین محمد ارشاد بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ تھے جنہوں نے 1982 میں اقتدار پر قبضہ کیا،آٹھ سال تک بنگلہ دیش پر حکومت کی اوراپنے دور میں سیکولر بنگلہ دیش میں اسلام کو قومی مذہب قرار دیا تھا۔
انھوں نےانیس سونوے میں حزب اختلاف کی طرف سے شدید احتجاج کے بعد اقتدار سے علیحدگی کے ساتھ ہی انہیں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
حسین محمد ارشاد جیل سے بھی سیاسی میدان میں سرگرم رہے اور تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کا حصہ رہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

