Advertisement

بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

ایران نے امریکہ کے ساتھ اپنے میزائل پروگرام کے بارے میں بات چیت پر آمادگی کے حوالے سے تجاویز مسترد کردی ہیں۔

غیر  ملکی  خبررساں  ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پر وگرام پر کسی صورت کسی بھی شخصیت یا ملک کے ساتھ قطعا ًکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر امریکہ ایران کے میزائلوں کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے خطے کے ملکوں کو میزائلوں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت بند کرنا ہوگی۔

جبکہ   اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائٹ ہاؤس میں وزراء کے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ایران نے اس حوالے سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے  وارننگ  دیتے  ہوئے  کہا تھا کہ   تہران اپنے جوہری پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ایرانی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیے جانے کا جواب دے گا۔

Advertisement

  واضح  رہے کہ  دونوں ملکوں کے بیچ تناؤ میں اضافے کا آغاز گذشتہ سال مئی میں ہوا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ جوہری پروگرام 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version