Advertisement

فضائی حدود کی خلاف ورزی :جنوبی کوریا کی روسی جنگی جہاز وں کو وارننگ

جنوبی کوریا نے روس کے جنگی  جہازوں  کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر   روسی جنگی طیاروں کو خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا  کے   وزارت  دفاع  کا کہنا ہے کہ منگل کو روس کے دو جنگی جہازوں نےجنوبی کوریا کی فضائی حدود  کی خلاف ورزی کی۔

 جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہےکہ روسی مداخلت کے جواب میں اس کے لڑاکا طیاروں نے انتہائی پھرتی سے 300 سے زائد  مشین گن سے وارننگ فائر کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین روسی اور دو چین کے فوجی طیارے منگل کی صبح جنوبی کوریا کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے جن کو روکنے کے لیے جنوبی کوریا کے ایف 15 اور ایف 16 طیارے بھیجے گئے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ   روس کی جانب سے چین اور جاپان کے اشتراک سے  کی جانے والی اس کارروائی  سے  خطے کا امن خراب  ہوسکتا ہے  ۔

Advertisement

دوسری جانب روس  نے جنوبی کوریا کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے  دعوے  کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روس کے دوجنگی جہاز  معمول  کی  پرواز پر تھے    ۔جنگی جہازوں کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  نہیں کی گئی ہےاور نہ  ہی    جنوبی کوریا کی جانب سے وارننگ کے  لیےفائر کیے گئے ہیں  ۔

روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے طیاروں نے غیر  پیشہ وارانہ طریقے سے روس کے جنگی طیاروں کی  پرواز کے دوران مداخلت کی  ۔

واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کے جنوبی کوریائی فضائی حدود میں داخل ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version