بھارت میں کوئلے کی کان میں حادثہ 4 افراد ہلاک

بھارت میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ9 زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اودیشا میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 4 مزدور ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں ۔
کول فیلڈ کے ترجمان دکن مہرا کا کہنا تھا کہ منگل کی رات کو ہونے والے حادثے کے بعد کان بند کردی گئی ہے ۔ جبکہ اس کان میں کم ازکم ایک ہفتے بعد دوبارہ کام شروع کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ انڈیا کان کنوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے ۔حکومتی اعداد وشمار کے مطابق 2018 میں حکومت کی زیر پرستی چلنے والی کوئلے کی کمپنیوں میں ہر سات دن میں ایک کان کن دم گھٹنے یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنی جان گنوا دیتا ہے ۔
بھارت کےپہاڑی علاقوں میں متعدد غیر قانونی کوئلے کی کانیں موجود ہیں جن میں ناقص حفاظتی انتظام ہونے کی وجہ حادثات رونما ہوتے ہیں مگر بہت کم رپورٹ کئے جاتےہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

