Advertisement

ایران کا ایک اور بلیسٹک میزائل تجربہ

ایران نے امریکی دھمکیاں کو نظر انداز کر تے ہوئے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران نے واشنگٹن کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایران کی جانب سے میزائل تجربے کی تصدیق کی اور وائٹ ہاؤس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ایران میں میزائل تجربے کی خبروں سے آگاہ ہیں لیکن وائٹ ہاؤس حکام نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل تجربہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں کیا گیا۔

ایران کی جانب سے میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کی حفاظت سے متعلق کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version