Advertisement

شام میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 10 شہری جاں بحق

شام میں جنگجوؤں کے زیر تسلط علاقے ادلب میں روسی اتحادی فورسز کی فضائی کارروائی میں 10 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام  میں   امدادی  ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے  کہ    حکومتی  اتحادی  افواج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں  میں   تین بچوں  سمیت  10 شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔

 اتحادی افواج کی جانب سے  ادلب ، حلب اور حاما  کے علاقوں  کو  نشانہ بنایا گیا ہے  ۔

سول ڈیفنس ٹیم کے حکام کا کہنا ہے کہ   4 افراد کفررومہ  ، مرہ نعماں ، اور ادلب  میں  جبکہ 5 افراد حلب میں  ہلاک ہوئے   جبکہ شام میں   انسانی حقوق کے   مبصرین کے مطابق   1 شخص  ادلب میں  ہلاک ہواہے ۔

واضح رہے کہ رواں  سال اپریل میں  حکومت کی جانب سے  حملوں  کے نتیجے  میں   ہزاروں  افراد  بے گھر ہوگئے  تھے   جبکہ  8 سالوں  سے جاری اس خانہ جنگی  میں    حکومت نے ہمیشہ  جنگجوؤں  کے زیر تسلط   علاقوں  کو خالی کرانے کے  لئے اس طرح  کی حکمت عملی استعمال  کی  ہے۔

Advertisement

خانہ جنگی کے آغاز سے ہی شام کا شمال مغربی ضلع ادلب مخالفین کے قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت اندرون ملک ہجرت کی وجہ سے ادلب کی مرکز کی آبادی 4 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version