ایران جوہری معاہدے پر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے، حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے معاملے پر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے ۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کے لیےتیار ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک کی ذمہ داری مجھ پر ہے ہم جوہری معاہدے پر صرف قانون اور ایمانداری کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔
لیکن یہاں یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ایرانی صدر کا مخاطب کون تھا مگر بات سے اندازہ ہورہا تھا کہ ایرانی صدر ممکنہ طور پر امریکہ سے مذاکرات کا حوالہ دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے 2015 کے امریکا اور ایر ان کے مابین جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا لیکن اس معاملے پر امریکہ نے ایران سے بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

