Advertisement

میکسیکو: ڈاکو 20 لاکھ ڈالر مالیت کےسونے کے سکے لے اڑے

Robbers steal Gold coins

میکسیکو میں سرکاری  سکے بنانے والی فیکٹری سے ڈاکو  20لاکھ   ڈالر سے زائد مالیت کے سونے کے سکے لے کر فرار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق میکسیکومیں گزشتہ روزڈاکودن دہاڑے حکومت کی ٹکسال سے تقریباً 20لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے سونے کے سکے لے اڑے ۔

میکسیکن حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں دو ڈاکو صبح کے وقت ٹکسال میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ پر قابو پاکر اس کا اسلحہ چھین لیا، ایک ڈاکو والٹ کی طرف گیا جو پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا ۔

ڈاکو نے اپنی پشت پر لٹکے بیگ میں سونے کے سکے بھر لیے جن کی مالیت تقریباً 20لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے ۔

میکسیکن بینک بنورٹے کے مطابق  سکے “سینٹیریوز” کی قیمت 50 پیسو ہے، کل 31500 پیسو چوری کئے گئے ہین جن کی مالیت  کم از کم قیمت 20 لاکھ ڈالرہے۔

Advertisement

مرکزی بینک کے مطابق   سکہ”سینٹیریوز پہلی بار 1921 میں میکسیکو کی اسپین سے آزادی کی 100 ویں سالگرہ کی یاد میں متعارف   کرایا گیا تھا   ۔ تاہم  اس  کی  پیداوار کو 1931 میں معطل کردیا گیا تھا   لیکن 1943  میں  سونے کے سکوں کی مانگ کے سبب سکے کا آغاز دوبارہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں لاقانونیت  کی وجہ سے دن  دیہاڑے ڈکیتی  ، چوری اور قتل  کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سے  اس شہر کو قاتلوں اورڈاکوؤں کی جنت کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی بینک کی اس شاخ  کوگزشتہ برس توڑ دیا گیا تھا جس کے بعد عمارت کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version