Advertisement

سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو خط

Iltija Javed Letter to Indian Interior Minister

مقبوضہ  کشمیرکی  سابق   وزیر اعلی  محبوبہ  مفتی کی بیٹی  التجا مفتی جاوید نے بھارتی  وزیر داخلہ  کو خط لکھا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ کشمیروں کوجانوروں کی طرح پنجرے میں قید کردیا گیا ہے۔

 کشمیریوں کیساتھ جنگی قیدیوں جیساسلوک کیاجارہاہے ،ان کے ساتھ  توہین  آمیز   سلوک اپنا یا جارہا ہے ۔

 خط میں التجا مفتی کا کہنا تھا کہ  محبوبہ مفتی سےکسی کوملنےنہیں دیاجارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ اگر میں نے میڈیا سے دوبارہ بات کی تو مجھے سخت ترین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

 مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے اس بات کی سزا کیوں دی جا رہی ہے، اگر میں اس بات کی نشاندہی کروں کہ اس کرفیو نے کس طرح عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔‘

یاد رہے چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی نے اپنی دوست کو آڈیو پیغام بھیجا تھا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور یہاں خوف کا ماحول ہے جبکہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج جانوروں جیسا برتاؤ کررہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  5 اگست  کو  بھارت نےآرٹیکل 370 کےتحت کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔ جس کے بعد  وادی بھر میں  کرفیو  اور سخت سیکیورٹی  پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔

کرفیو کے دورا ن وادی کشمیر کے کئی بڑے رہنما گرفتار کیے جا چکے ہیں اور ان کو نظر بند کیا ہوا ہے، جن میں سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version