Advertisement

فرانس میں جی-سیون اجلاس، احتجاج اور مظاہرے

France Protest

عالمی سرمایہ داروں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف بین الاقوام کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سات ترقی یافتہ صنعتی ممالک کی تنظیم جی-سیون کے سالانہ اجلاس کے آغاز پر بین الاقوامی رہنماؤں کےدرمیان مختلف امور پر اختلافات برقرار ہیں۔

دنیا کی بڑی معیشتیں اور ترقی یافتہ ممالک کہلانے والے ممالک نے جی سیون کے اجلاس  کے خلاف مارچ اور ریلیاں نکالیں گئیں ۔

فرانس اوراسپین سمیت یورپی ممالک میں سول سوسائٹی ،انسانی حقوق اور معاشی حقوق کے کارکنان نے جی سیون اجلاس کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

ماحولیات سے متعلق فرانسیسی کارکنان نے فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج کیا۔

Advertisement

فرنچ پولیس نے  واٹر کینن اور آنسو گیس کے فائر سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ، اس حرکت پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور مظاہرہ تصادم میں بدل گیا۔

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 50 سے زیادہ تنظیموں کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

احتجاج میں مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ، مظاہرین کا کہنا تھا دنیا کو اب ایک متبادلہ معاشی نظام درکار ہے۔

مظاہرین نے موسیمیاتی تبدیلوں کے نقصان دہ اثرات پر جی سیون ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی نعرے بلند کیے جبکہ مظاہرین نے جی سیون سربراہ اجلاس کے آخر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسپین میں بھی لوگوں نے ریلی نکالی اور سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج کیا۔

گزشتہ برس کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کا اختتام ٹیکسز کے نفاذ پر اختلافات کے باعث بہتر انداز میں نہ ہو سکا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنسز میں ایک دوسرے ممالک کی مصنوعات پر ٹیکسز کے نفاذ اور اضافے کو نامناسب قرار دیا تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version