Advertisement

افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر 10بم دھماکے، 66 افراد زخمی

Afghanistan ten bomb blasts'

افغانستان میں یوم آزادی کے دن صوبے ننگرہارکےعلاقے جلال آباد میں مختلف مقامات پر  10 بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں  کے نتیجے میں 66افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

جلال آباد میں واقع مارکیٹ کے قریب بم نصب تھے جہاں سیکڑوں افراد یومِ آزادی کی تقریب میں شریک تھے۔

محکمہ صحت کے سینئر عہدیدار فہیم بشیری نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں 66 افراد زخمی ہوئے جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان کے دارالحکومت میں جنگجوؤں کی جانب سے 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کے باعث یومِ آزادی کی تقاریب متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں یوم آزادی کے موقع پر کیے گئے خطاب میں جنگجوؤں کے محفوظ مقامات کے خاتمے میں عالمی برادری سے افغانستان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’داعش کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، ایسے حملوں کی بنیاد طالبان نے رکھی ہے‘۔

طالبان نے یومِ آزادی پر جاری بیان میں کہا کہ وہ افغانستان سے تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا کے منتظر ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ ’یوم آزادی کی باضابطہ تقریب ختم ہوچکی تھی، جس وقت راکٹ فائرکئے گئے لوگوں کو کھانا پیش کیا جارہا تھا جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے‘۔

دوسری جانب پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان کے یومِ آزادی کے موقع پر جلال آباد میں دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ  میں مذمت کی گئی ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جلال آباد میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

جبکہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement

  دوسری جانب ابھی تک کسی  جماعت کی جانب  سے حملوں  کی  زمہ داری  قبول نہیں  کی گئی ہے ۔

 واضح  رہے کہ  افغانستان  میں یہ حملے اس وقت کئے جارہے ہیں جب طالبان اورحکومت کے درمیان امن مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version