Advertisement

انڈونیشیا: کشتی میں آتشزدگی 7 افراد ہلاک، چارلاپتہ

Indonesian Boat Catches fire

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ہفتے کی صبح   ایک کشتی میں آگ  لگ گئی ۔ کشتی میں آتشزدگی کے نتیجے کم سے کم سات افراد جاں بحق ہوگئے     جبکہ چار افراد لاپتہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر کئی افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔

انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کےساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔

 پولیس کے مطا بق کشتی میں آتشزدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔  تاہم  حکام کا کہنا ہے کہ چار افراد لا پتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement

  کشتی میں سوار ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے جب کہ امدادی رضا کاروں کے مطابق کشتی پر 61 افراد سوار تھے۔

حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version