Advertisement

غیر ملکی میڈیا نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی

Modi International Media

کشمیر میں امن و سکون کا بھارتی دعویٰ بے نقاب ہورہا ہے ، غیر ملکی میڈیا  کی جانب سے بھی کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کی حقیقت کو سامنے لانا شروع کردیا گیا ہے جبکہ بی بی سی ،اے پی اور  ترک میڈیا نے ایک ساتھ ہی  ایسے انکشافات کیے ہیں کہ بھارتی سرکار کا بنایا ہوا جھوٹے دعوؤں کا محل  زمین بوس ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے لکھا ہے کہ مقبوضہ وادی میں حالات نارمل ہونے کے بھارتی دعووں کا کوئی وجود نہیں ہے جبکہ کشمیریوں کی خوشی سے بھرپور تصویریں اور مقامی گانوں کی ویڈیوز جعلی  ہیں۔

دوسری جانب ترک نیوز چینل ٹی آر ٹی نے  لکھا  ہےکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ایسے بندے کو  گورنر لگایا جو انکے اشاروں پر چلتا ہے  جبکہ بھارتی
گورنر نے کہا تھا کہ وادی میں کوئی احتجاج اور زخمی  نہیں ہوا  لیکن  اب تک وادی میں  پانچ سو مظاہرے اور 100 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

Advertisement

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کر ختم کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیت اور سابق سرپنچ دادو سنگھ کو بھی قتل کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version