Advertisement

میگ 21 ، چوالیس سال پرانا طیارہ ہے، بھارتی ایئر چیف

IND Air Chief

بھارتی ایئر چیف بی ایس دھنوا کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے زیر استعمال میگ  21  چوالیس سال پرانا طیارہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف اپنی ہی حکومتوں کی نااہلی اور لاپرواہی کا پردہ چاک کر گئے اور کہا کہ 1973 کے میگ طیاروں کےبھارتی فضائیہ کے حصہ ہونے پر حکومت پر برس پڑے۔

نئی دلی میں بھارتی ایئرچیف مارشل بی ایس دھنوا نے مودی سرکار کو کہا ہے کہ ہم 44 سال پرانے جنگی طیارے اُڑا رہے ہیں جبکہ  اتنی پرانی تو کوئی گاڑی بھی چلانےکی ہمت نہیں کرتا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی رواں برس روس کے جنگی جیٹ طیارے مل جائیں گے ، فی الحال میگ طیاروں کی بھارت میں تیار کیے گے پرزوں سے مرمت کرکے کام چلایا جا رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی بھارتی ائیرچیف بریندر سنگھ نے اعتراف کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اور چین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے 8 مارچ کو بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ میگ 21 راجھستان کے نل نامی ایئر بیس سے اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، اس کے بعد 31 مارچ کو بھی لڑاکا طیارہ مگ 27 راجھستان کے علاقے جودھ پور میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کا پائلٹ لا پتا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب 27 فروری کو پاکستانی ایئر فور س نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version