Advertisement

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرکے چین کی سالمیت کو للکارا ہے، چینی وزیرخارجہ

chinese Foreign Minister Wang Yi on kashmir

چین نے اپنی پوزیشن بھارت پر واضح کردی، دورے پر آئے بھارتی وزیر خارجہ کو منہ کی کھانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دورے پر آئے بھارتی وزیرہم منصب  کو کھری کھری سنا دیں۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دو ٹوک انداز میں بتا دیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے چین کی سالمیت اورمفادات کو للکارا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدی تحفظ،امن و سلامتی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چانکیہ کےہتھکنڈے اورمکاریاں چین میں نہیں چلتیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آئین میں تبدیلی سے کشمیر کا تشخص تبدیل ہورہا ہے، خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مزید کشیدگی پیدا ہو گی۔

وزیر خارجہ وانگ ژی نے مزید کہا کہ چین صورتحال پچیدہ بنانے والے ہر یکطرفہ بھارتی  اقدام کا مخالف ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو بدلنے پر چین نے بھارت کو کھلی دھمکی دیدی تھی کہ نئی دہلی اس آگ سے نہ کھیلے جو اسے فنا کر سکتی ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی علاقائی خود مختاری کو کمزور کرنے کے لئے حالیہ بھارتی یک طرفہ فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی ہے جو چین کے لئے ناقابل قبول ہے

جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیر کی آئینی حیثیت پر یکطرفہ فیصلہ چین کو بھی پسند نہیں آیااور وہ سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version