Advertisement

امریکی صدرکا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

Trump and Modi Telephonic Contact

امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطا بق ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کر دیا۔

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور نریندرمودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو  کی تصدیق کردی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کشمیر سمیت دو طرفہ علاقائی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ تناؤ کو کم کریں۔

Advertisement

امریکی صدرکے جواب میں نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ کسی بھی ملک سے بات چیت کیلئے تیارہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے سلامتی کونسل اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو پاکستان کے دو ٹوک موقف اور بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا،اسی حوالہ سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر مقبوضہ کشمیر کے حولے سے رابطے میں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نےمزید کہا تھا کہ عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان افغان امن عمل پر بھی بات ہوئی تھی، جس میں عمران خان نے پاکستان کا موقف سامنے رکھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اعتماد میں لیا۔ پاکستان سلامتی کونسل کے 5 میں سے چار ارکان سے رابطے کرچکا ہے، ہم نے خطے کی بہتری، پاکستان اور افغانستان کے امن و استحکام کےلیے قدم اٹھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version