قطرمیں امریکا اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کا آٹھواں دور

قطری دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کےساتھ مذاکرات کےآٹھویں راؤنڈ میں تمام نکات پراتفاق پایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادراورامریکا میں افغانستان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کےدرمیان براہ راست ملاقات کی بھی کوششیں شروع ہوگئیں ہیں۔ مذاکرات میں شریک19رکنی طالبان کے وفدنے معاہدے پر رضامندی کا عندیہ دے دیا ۔
13 اگست تک سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے ۔
دونوں فریقوں کے مطابق اس اہم دورمیں معاہدہ کی مدد سے تاریخ کی سب سے طویل امریکی جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن کوامید ہےکہ یکم ستمبرتک امن معاہدہ طے پاجائے گا۔
معاہدہ طے پا گیا تو پہلےمرحلےمیں افغانستان میں موجودہ 14000امریکی فوج میں سے8000فوجی فوری انخلا کریں گے۔
جبکہ طالبان جنگ بندی کے ساتھ انتہا پسند تنظیم القاعدہ سے خود کو دور کرکےافغان انتظامیہ سےبات چیت کریں گے۔
امریکا اس بات کی تسلی چاہتا ہےکہ اس کے جانے کے بعد داعش،القاعدہ سمیت کوئی بھی عسکریت پسند گروپ کو یہاں پنپنےنہ دیاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News