Advertisement

شام میں زیر حراست، مغوی اور لاپتہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

Syria missing Persons

شام میں  آٹھ برس  سے جاری تنازع میں  زیر حراست، مغوی اور لا پتہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں سیاسی امور کی سیکریٹری روز میری ڈی کارلو کا سلامتی کونسل سے  خطاب کرتے ہوئے   کا کہنا تھا کہ شام میں آٹھ برس سے جاری تنازع میں زیر حراست، مغوی اور لا پتہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہےجس کی مرکزی ذمے داری شامی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

سلامتی کونسل میں سیاسی امور کی سیکریٹری نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کے مطالبے پر توجہ دیں اور اندھا دھند گرفتار کیے جانے والے ہر شخص کو رہا کریں۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی قانون کے مطابق لا پتہ افراد کے اہل خانہ کو ان کے متعلقین کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

روز میری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کر سکتی کیوں کہ وہ شام میں جائے حراست اور حراست میں لیے گئے افراد تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

سلامتی کونسل  میں  سیاسی امور کی سیکریٹری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اس مطالبے کو دہرایا کہ شام کی صورت حال کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا احتساب شام میں پائیدار امن کو یقینی بنانے اور اس کو برقرار رکھنے کے واسطے اہم ہے۔

روز میری کے مطابق ان کی معلومات کا ذریعہ شام میں تحقیقاتی کمیٹی کا ریکارڈہے   ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے 2011 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version