ایران نے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ تیار کرلیا

ایران کی جانب سے فضائی دفاعی نظام کے لئے ”باور 373“ تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ”باور 373“ دفاعی نظام زمین سے فضا میں دور تک میزائل مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے ملکی وسائل سے تیار کیے گئے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی گئی۔
ہر سال اگست کی 22 تاریخ کو ایران میں یوم دفاعی صنعت کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جب ایران کا دشمن منطق کا قائل نہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہو گا جبجہ نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے کہا کہ دفاعی نظام سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہوگا۔
صدر حسن روحانی کا مزید کنا تھا کہ ایران کے مومن اور انقلابی ایجینئروں کے ہاتھوں تیار ہونے والا یہ میزائل سسٹم دس سال کی انتھک کوششوں اور جانفشانیوں کے بعد آپریشنل پوزیشن میں آیا ہے جس نے دشمنان اسلام اور سامراجی طاقتوں کی نیند اڑا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم ایک وقت میں دشمن کو 6 نقطوں پر شکار بنا سکتا ہے اور اس میں 65 کلومیٹر کی اونچائی جبکہ 200 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے کی توانائی موجود ہے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے دفاعی نظام ”باور 373“ کو روسی ایس 300 میزائل سسٹم کا مقابل قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

