Advertisement

افغانستان میں کار بم دھماکہ، بچوں اور خواتین سمیت 95 افراد زخمی

Car bomb blast

 افغان دارالحکومت کابل میں کار  بم دھماکے کے نتیجے میں بچوں  اور خواتین سمیت95   افراد زخمی   ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   بدھ کو  دارلحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 95 افراد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی  کا کہنا ہے کہ    دھماکا اس وقت ہوا جب ایک کار پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ناکے پر آ کر رکی۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 95زخمیوں کو  مختلف  ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ زخمیوں میں    بڑی تعداد عام شہریوں، خواتین اور بچوں کی ہے۔

سیکیورٹی  حکام کا کہنا ہے کہ  دھماکا انتہائی رش کے اوقات میں ہوا، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ دھماکے کے بعد متاثرہ مقام سے دھویں کے مرغولے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

Advertisement

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی ادروں نے کابل میں گذشتہ کئی دنوں سے رات کے وقت چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں انہوں نے مسلح افراد کے بڑی تعداد میں ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

واضح  رہے کہ  امریکا اور طالبان کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کا وقت جوں جوں قریب آ رہا ہے ملک میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکا طالبان معاہدے میں امریکی فوجی کے ملک سے انخلا جیسے امور طے پائیں گے جس کے بدلے میں طالبان واشنگٹن کو افغانستان میں تشدد کی لہر ختم کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version