چین میں سمندری طوفان سےتباہی، 8 افراد ہلاک

چین کے صوبے ہینان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، طوفان سے 8 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کی صبح چین کے صوبے ہینان میں خطرناک سمندری طو فان نے تباہی مچادی ۔
مقامی حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان نے صبح چار بجے کے قریب ہینان کے شہر ناڈا ٹاؤن شپ کو نشانہ بنایا جس سے تعمیراتی عمارت کی چھت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ میں چین کے دو شمالی صوبوں شانگ ڈونگ اور ژی جیانگ میں خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 44 افرادہلاک جبکہ متعد دزخمی اور لاپتہ ہوگئے تھے ۔
اس کے علاوہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور ہزاروں مکانات بھی تباہ ہو گئے تھے۔
یہ رواں سال چین میں آنے والا دسواں طوفان ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News