افغانستان کے دارلحکومت میں140 جوڑوں کی اجتمائی شادی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جہاں 140 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد مغربی کابل میں ابوالفضل تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔
شادی میں شریک دولہے اسماعیل خالقی کا کہنا تھا کہ “شادی کی اس تقریب میں شرکت کرکے مجھے بہت خوشی ہے اور میں تمام شہریوں سے شاہانہ اخراجات کو روکنے کی درخواست کرتا ہوں۔ “
جبکہ اس موقعہ پر دلہن کا کہنا تھا کہ میری شادی دوسروں کے مقابلے میں شاندار تھی۔ تنظیم کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام ہے ۔ اور ہمیں دوسروں کے لئے اچھی مثال بننا چاہیئے ۔
تقریب میں موجود اہل خانہ کی جانب سے بھی اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجتماعی شادی کا مقصد شادی بیاہ کی تقریبات میں فضول خرچی میں کمی لانا ہے ۔ جبکہ اس تقریب کے انعقاد سے ہم بہت خوش ہیں اور جنہوں نے یہ سب انتظام کیا ہے ان کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسی تقاریب ہوتی رہنے چاہئیں۔
تقریب میں باراتیوں اور مخیر حضرات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس اجتماعی تقریب کا مقصد مستحق افراد کی مدد کے جذبے کو پروان چڑھانا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

